• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں آزادی مارچ کے قائدین اور کارکنوں کیخلاف سیکشن 16ایم پی او کے تحت کریک ڈائون کا فیصلہ ،فہرستیں تیار

  لاہور (آصف محمود) پنجاب میں آزادی مارچ کے قائدین اور کارکنوں کے خلاف نقص امن پر سیکشن 16ایم پی او کے تحت کریک ڈائون کا فیصلہ کرتے ہوئے فہرستیں تیار کرلی گئیں۔ معتبر ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ سمیت اعلیٰ حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی ہے کہ کریک ڈائون میں قائدین اور کارکنوں پر 16ایم پی او کے تحت مقدمات درج کرکے گرفتار کیا جائیگا، 16ایم پی او کے تحت گرفتارشدگان کو 90 روز تک حراست میں رکھنے کا اختیار ہوتا ہےجبکہ اس مدت میں 2مرتبہ توسیع کی جاسکتی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ کالعدم تنظیم انصار الاسلام کے خلاف کارروائی کے لئے وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری لے لی ہے تاہم پنجاب میں آزادی مارچ کے قائدین اور شرکا کے خلاف 16ایم پی او کے تحت کریک ڈائون ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ جس طرح تحریک لبیک کے خلاف کارروائی کی گئی تھی یہ کریک ڈائون بھی اسی طرز کا ہوگا۔ اس حوالے سے گرفتاریوں کے لئے قائدین اور سرکردہ کارکنوں کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔ 
تازہ ترین