• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر بھارتی مندوب کی پاکستان پر تنقید

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر جموں اور کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرنے پر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے پاس اپنے مسخ شدہ ایجنڈے کو بچانے کیلئے خالی بیان بازی کے کچھ نہیں اور وہ مسلسل بغیر ثبوت کے الزامات لگاتا رہتا ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مندوب دیپک مشرا نے پاکستان کا نام نہیں لیا لیکن ان کے ریمارکس اقوام متحدہ میں اسلام آباد کی مندوب ملیحہ ملودھی کے بیان کے جواب میں تھے جنہوں نے گزشتہ ہفتے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جموں اور کشمیر کا مسئلہ پھر سے اٹھایا تھا۔
تازہ ترین