• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا نے نوجوانوں کو پڑھائی سے دور کردیا ، پوزیشن ہولڈرز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سوشل میڈیا نے نوجوانوں کو پڑھائی سے دور کردیا ہے، امتحانی پرچہ جات میں کثیر الانتخابی سوالات زیادہ ہونا چاہیے ، پرچہ جات میں زیادہ رٹا والے سوالات آتے ہیں تبدیل کرنے ضرورت ہے، طالبات ٹریفک کے مسائل سے روزانہ پریشانی کا شکار رہتی ہیں۔ان باتوں کا اظہار اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے گروپ کامرس ریگولر سال دوم کے سالانہ امتحانات 2019ء میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم انس حبیب کا کہنا تھا کہ میرے والداخبار فروش ہیں اُن کی خواہش تھی کہ میں تعلیم میں نمایاں نمبرحاصل کروں اس لیے پڑھائی پر توجہ دیتا تھا اور اُن کی خواہش بھی پوری ہوگئی آگے بھی اسی طرح محنت کروں گا۔ میرے ماں باپ کی دعائیں ہیں کہ میں آج پہلی پوزیشن حاصل کرسکا ہوں۔ انس کا مزید کہنا تھا کہ نصاب کو اپ گریڈ ہونا چاہیے جو 20/25سالوں سے پڑھاتے آرہے ہیں وہی پڑھایا جارہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں اِن کا کہنا تھا کہ نقل کرنے سے طالبعلم کی صلاحتیں اُس سمیت کسی کے کام نہیں آتی ہیں۔آج کے جدید دور میں سوشل میڈیا کی اپنی اہمیت ہے مگر طالب علموں کو اعتدال میں رہ کر اس کا استعمال کرنا چاہیے۔ واٹس ایپ اور فیس بک کا زیادہ استعمال طالب علموں کو پڑھائی پر توجہ دینے نہیں دیتا۔ امتحانی پرچہ جات میں اکثر انتخابی سوالات میں اضافہ ہونا چاہیے۔ امتحانی پرچہ جات میں وہی سوالات آتے ہیں جو متواتر آرہے ہوں اس لیے طالب علم میں رٹا لگانے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔
تازہ ترین