• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولرگروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں تینوں پوزیشنیں تابانیز کالج حاصل کیں،تابانیز کالج نارتھ ناظم آباد کیمپس کے انس حبیب ولد محمد حبیب رول نمبر 813712نے 1100میں سے 969 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، اسی کالج کے مزمل احمد خان ولد مسعود احمد خان رول نمبر 813718نے 965نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ تابانیز کالج کی عروبہ محمد ریاض بنت محمد ریاض رول نمبر 823144نے 949نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تازہ ترین