• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سب بہت اچھا رہا، دلکش نظاروں کا جواب نہیں ، شہزادی کیٹ

لندن (جنگ نیوز)برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب کچھ بہت اچھا رہا، دلکش نظاروں کا جواب نہیں ، ایس او ایس ولیج مستقبل کے حوالے سے بچوں کو مدد فراہم کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے دورہ پاکستان کے بعد امریکی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں سب کچھ بہت اچھا رہا، دلکش نظاروں کا جواب نہیں، پاکستانی لوگوں کی مہمان نوازی، ثقافت نے ہمیں بہت زیادہ متاثر کیا۔کیٹ مڈلٹن نے کہا کہ ایس او ایس ولیج دیکھنا چاہتی تھی، میں اپنے شوہر کے ساتھ وہاں گئی، ایس او ایس ولیج مستقبل کے حوالے سے بچوں کو مدد فراہم کر رہے ہیں، وہاں بہت ساری خواتین موجود تھیں جو بہت ہی مثبت کردار ادا کر رہی تھیں۔
تازہ ترین