• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی جلوس کی سکیورٹی کیلئے 5 ہزار پولیس اہلکارتعینات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوسوں کیلئے سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیاہے،پولیس حکام کے مطابق چہلم کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کیلئے 5313 اہلکاروںکو تعینات کیا جائے گا، 18 ایس پی، 43 ڈی ایس پیز کو مختلف پوائنٹس پر تعینات ہونگے، مرکزی جلوس میں 6 داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائے گے، سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوس کی نگرانی کی جائے گی، جلوس کی گزرگاہوں پر موبائل سروس جزوی طور پر بند رہے گی،دریں اثنا ڈی آئی جی ایسٹ زون عامر فاروقی کی سربراہی میں ڈی آئی جی ایسٹ آفس میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،میٹنگ میں ایس ایس پی ایسٹ ، ایس پی جمشید،ایس پی گلشن اور جلوس کے روٹ پر تعینات پولیس افسران نے شرکت کی ۔

تازہ ترین