• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ دارالخیرکے رئیس علامہ اسفند یار خان 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) رئیس الجامعہ دارالخیرعلامہ محمد اسفند یار خان ہفتہ کی شب 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئے،ان کا چند روز قبل بائی پاس ہوا تھا،وہ سواداعظم اہلسنت پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور ملی یکجہتی کونسل مالاکنڈڈویژن کے چیئر مین بھی تھے،معتمر عالم اسلامی کے رکن بھی رہے،انہوں نے بارہا حرمین شریفین میں بھی تشنگان علم کو درس دیا،ان کے معروف شاگردوں میں حضرت مفتی نظام الدین شامزئی شہیدؒ،ایران کے مفتی عبدالرحمن چاہ بَہاری و دیگر شامل ہیں، علازہ ازیں قطر کے ولی عہد سمیت شاہی خاندان کے متعددافراد بھی شاگردوں میں شامل ہیں،وہ 1934ء میں سوات کے ضلع شانگلہ میں پیدا ہوئے،انہوں نے لواحقین میں ایک بیوہ ، چھ صاحبزادگان اور چار صاحبزادیاں جبکہ دنیا بھر میں ہزاروں شاگردوں، مریدین ،متوسلین اور معتقدین کو سوگوار چھوڑا ہے۔دریں اثنامولانا اسفند یار کی نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن ،ڈپٹی سیکرٹری کراچی یونس بارائی ،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ، مولانا نسیم خان ، مولانا روشن دین،جمعیت اتحادالعلماءکراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید اور دیگر نے بھی شرکت کی،حافظ نعیم الرحمن نے لواحقین و اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار اور مرحوم کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
تازہ ترین