• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکشہ ڈرائیور نے چھری کے وار سے خاتون کو ہلاک،خود کو زخمی کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاؤن سیکٹر 51 ڈی بلال چوک کے قریب رکشہ ڈرائیور نے گھر میں گھس کر خاتون کو چھری کے پے در پے وار کرکے 46 سالہ یاسمین زوجہ شوکت کوقتل کردیا، ایس ایچ او افتخار قریشی نے بتایا کہ ملزم شہزاد مقتولہ کی بیٹی کو رکشا پر پک اینڈ ڈراپ کرتا تھا،ملزم نے نشہ آور چیز کھلانے کے بعد مقتولہ کو چھری کے وار کر کے قتل کیا،مقتولہ کی بیٹی جب گھر آئی تو ملزم وہاں موجود تھا اور اس نے مقتولہ کے اوپر چادر ڈال رکھی تھی،لڑکی کو شک ہوا تو ملزم نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی جس پر لڑکی نے شور مچا دیا،اس دوران ملزم گھر کے کچن میں گھس گیا اور سلینڈر سے آگ لگا دی اور چھری کے وار کر کے خودکو بھی زخمی کرلیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے آلہ قتل برآمدکرلیا۔

تازہ ترین