• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمان کے شہرمسقط اور صلالہ کا احوال آج ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں

کراچی (جنگ نیوز) عمان کے شہرمسقط اور صلالہ کا احوال اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دن جیو کے ساتھ “ میں دکھایا جائے گا۔ عمان میں میاں بیوی اجازت کے بغیرایک دوسرے کا موبائل نہیں دیکھ سکتے ۔ وہاں سلطان کے بعد دوسرا درجہ مفتی اعظم کا ہے۔ شو کے دوران پاکستان کے سفیر سے بھی خصوصی گفتگو ہوگی۔ عمان کی وادی ”دربات“ کے جنت نظیرمناظر ، صلالہ میں حضرت ایوب علیہ السلام کی قبر کی زیارت ، سم ہرم میں ملکہ بلقیس کے تخت کے آثار ، مسقط کی سلطان قبوس گرینڈمسجد کا منفرد طرز تعمیر ، مسقط میں پاکستانی فیسٹیول میں شرکت بھی پروگرام کا حصہ ہے۔ ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ شام 7 بجکر5منٹ پر سینئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ کی میزبانی میں دکھایا جائے گا۔

تازہ ترین