• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس،اہم فیصلوں کی منظوری

لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس ہوا ۔ اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں پنجاب یونیورسٹی میں قا ئم مقام رجسٹرار خالد خاں کو مستقل رجسٹرار تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔سنڈیکیٹ میں کنٹرولر کی سیٹ پر قا ئم مقام کنٹرولر امتحانات عبد الرئوف کو مستقل کنٹرولر امتحانات تعینات کرنے کی منطوری دینے کے ساتھ ساتھ، عمر خالد کو آر او ون جبکہ ایڈیشنل رجسٹرا ر محمد جلیل کو آر او 2 تعینات کرنے کی منطوری بھی دے دی گئی۔اس کے علاوہ سنڈیکیٹ میں پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرز کو پروفیسر آف ایمریٹس تعینات کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ جبکہ یونیورسٹی میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان کی منظوری بھی دی گئی۔جبکہ پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات میں ڈاکٹر نوشینہ اور ڈاکٹر بشری میں سے ڈاکٹر نوشینہ کی بطور پروفیسر تعیناتی کی منظوری دے دی۔
تازہ ترین