• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عجائب گھر صبح 9بجے سے لیکر شام 7بجے تک کھلارہےگا

لاہور(خبرنگارخصوصی)سیاحوں کی خواہش پر عجائب گھر کے او قات کار بڑھا دیے گئے ہیں۔عجائب گھر کے اوقات کار 8 گھنٹے سے بڑھا کر 10 گھنٹے کر دیے گئے ہیں۔عجائب گھر صبح 9 بجے سے لے کر رات 7 بجے تک کھلا رہے گا۔ڈائریکٹر عجائب گھر طارق محمود جاوید کے مطابق عجائب گھر انتظامیہ نے تعلیمی اداروں، سفارتخانوں اور عوام کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوے اسکے اوقات کو فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ڈائریکٹرلاہور عجائب گھر کی ہدایت پر عجائب گھر جمعہ کے علاوہ پورا ہفتہ صبح 9 بجے سے لےکر رات 7 بجے تک کھلا رہے گا ۔
تازہ ترین