• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعجاز عالم آگسٹن کی واشنگٹن میں کیتھولک بشپس کانفرنس میں شرکت

لاہور (پ ر) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے واشنگٹن ڈی سی میں ایک مصروف دن گزارا۔ انہوں نے کیتھولک بشپس کانفرنس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر کو بین الاقوامی انصاف اور امن سے متعلق کمیٹی کے حالیہ جاری بیان کے بارے میں بتایا گیا جس میں واضح کر دیا گیا ہے کہ شام میں فوجی کارروائیوں کی وجہ سے ایک اندازے کے مطابق ایک لاکھ سے زیادہ افراد پہلے ہی گھروں سے فرار ہوچکے ہیں اور اس طرح کے فوری اقدامات مزید عدم استحکام، تشدد اور بھوک کا سبب بنیں گے جبکہ شمالی شام اور شمالی عراق میں پہلے ہی انسانیت ایک نازک صورتحال سے گزر رہی ہے۔ صوبائی وزیر کو مزید بتایا گیا کہ ایسے اقدامات کے باعث قدیم عیسائی اور دیگر مذہبی اقلیتیں جو کہ ہزاروں سال سے خطے میں رہائش پذیر ہیں، ان کیلئے مزید خطرات بڑھ رہے ہیں۔
تازہ ترین