• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ پرائمری ہیلتھ کاڈرائیور اورنائب قاصد ملازمت سے فارغ

لاہور(جنرل رپورٹر)کرپشن، اختیار اور تعلقات کا ناجائز استعمال کرنے پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے 2 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا۔پروموشن برانچ سے ڈرائیور محمد اسامہ ضیاء اور نائب قاصد حافظ اسامہ احمد کو نوکری سے فارغ کیا گیا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ دونوں اہلکاروں سے 70 ہزار کی ریکوری کر کے رقم متاثرین کو واپس کروا دی گئی ہے۔برطرف اہلکار بھرتیوں اور ترقیوں کے نام پر پیسے وصول کرتے تھے۔
تازہ ترین