• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت غریب عوام کے ریلیف کیلئے بڑے اقدامات کررہی ہے، اعجازچوہدری

لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی سینئررہنماء اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی آفس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فضل الرحمان لٹھ بردار لشکر بنانے سے عالمی سطح پر پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے،فضل الرحمان حکومت پر بہتان تراشی اوراداروں کے خلاف مسلسل زہر اگل رہے ہیں،پارلیمنٹ سے دوری نے فضل الرحمان کا ذہنی توازن خراب کردیا ہے،پی ٹی آئی کی حکومت غریب عوام کے ریلیف کے لئے بڑے اقدامات کررہی ہے،حکومت اقدام سے کرنٹ خسارے میں خاطرخواہ کمی آئی ہے، معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہونا شروع ہو گئی ہے ملک درست سمت چل پڑا ہے،انہوں نے کہاکہ عالمی برادری پاکستانی حکومت پر اعتماد اظہار کررہی ہے،بلال زرداری لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں شکست سے حواس باختہ ہو گئے ہیں، پیپلزپارٹی کا آئندہ انتخابات میں نام ونشان نہیں رہے گا، حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا ڈرامہ رچانے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، صحت کارڈ کا اجرا ء، نوجوانوں کے لئے 100 ارب کے قرضے، پناہ گاہیں، لنگر خانے سمیت دیگر منصوبے وزیراعظم عمرا ن خان کی طرف سے غریبوں کے لئے تحفے ہیں، انہوں نے کہاکہ ملکی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار آصف زرداری، نوازشریف مافیا ہے جس نے کئی دہائیوں سے اقتدار پر قابض ہو کر ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہے۔
تازہ ترین