• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے جائیدادوں کے سروے کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان عبداللہ جلبانی نے پراپرٹی ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے جائیدادوں کی تشخیص کےلئے سروے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔اس ضمن میں تمام انسپکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فارم 500 کے تحت پراپرٹی سروے کرکے رپورٹس مرتب کریں ۔اس پر متعلقہ انسپکٹرز نے کام شرو ع کردیا ہے ۔دریں اثناء ڈائریکٹر ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس ون ،ٹو اور تھری زونز کے تمام انسپکٹرز کی میٹنگ کی اور ان سے پراپرٹی ٹیکس وصولی کی صورتحال بارے رپورٹس لیں اور انہیں پراپرٹی ٹیکس وصولی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں اور ماہانہ بنیادوں پر ٹارگٹس دیئے اور انسپکٹرز کو انتباہ کیا کہ ٹارگٹس پورے نہ کرنے والے انسپکٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین