• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 300سنیٹری ورکرز کی بھرتی کا عمل شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی ہدایت پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان میں 300سنیٹری ورکرز کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا ۔ 300سنیٹری ورکرز کی خدمات تھرڈ پارٹی کنٹریکٹرز سے طلب کی گئی ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 10نومبر تک اپنی پیش کشیں جمع کرائیں۔ اس سلسلے میں اشتہار اشاعت کے لئے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز لاہور کو بھجوادیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی مہم کے چھٹے روز ضلع کچہری میں گرینڈ صفائی کا عمل گزشتہ روز مکمل کیا گیا۔ اس سلسلے میں کچہری چوک کو مکمل واش بھی کیا گیا جبکہ کچہری کے اندر عدالتوں، وکلا کے چیمبرز ، باررومز، لان اور تمام اندرونی راستوں کی خصوصی طور پر صفائی کی گئی اور سڑکوں اور راستوں پر لائم لائنیں بھی لگائی گئیں۔
تازہ ترین