• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ کارساز کے شہداء کی یاد میں تقاریب،شمعیں روشن کی گئیں

ملتان (سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم نے کہا ہے کہ سلیکٹڈحکمرانوںکوگھربھیجنےکاوقت آگیاہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ کارساز کے شہدا کی یاد میں سٹی صدر ملک نسیم لابر کی صدارت میں ہونے والے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نےمطالبہ کیا کہ فوری طور پر آصف علی زرداری، فریال تالپور، سید خورشید شاہ، آغا سراج درانی سمیت تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے۔ ڈسٹرکٹ کلرکس بار میں سابق صدر کلرکس بار ایسوسی ایشن حاجی محمد امین ساجد کے زیرِ اہتمام سانحہ کارساز کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ سانحہ کارساز ملکی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔سینئر نائب علما مشائخ ونگ مرزا نزیر بیگ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی بقا کیلئے کسی قسم کی قربانی سےہرگز دریغ نہیں کریں گے۔
تازہ ترین