• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،70بوتل شراب برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ حرم گیٹ نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کےدوران ملزم محبوب مسیح کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 70بوتل شراب برآمد کی گئی ۔ پولیس نے خود کشی کی کو شش کرنے والے ایک شخص عمرکیخلاف اقدام خودکشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس تھانہ گلگگشت نےطالبہ کودھمکی آمیز موبائل پیغامات بھیج کرخوف و ہراس میں مبتلا کرنے کے الزام میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس تھانہ بی زیڈ نے میونسپل کارپوریشن سے نقشہ پاس کروائے بغیر کمرشل عمارتیں بنا کر لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کےالزام میں ایک شخص حمیدکے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔ پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہ کر سکی ۔ پولیس تھانہ چہلیک نے مخالفین پر جھوٹا مقدمہ کروانے کے لئے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شخص حامد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔پولیس نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو ملزمان محمد ارشد اورمحمد اسد کو گرفتار کر کے ان کے سسٹم قبضے میں لے لئے۔پولیس تھانہ پاک گیٹ نے مکان کی دیوار پر وال چاکنگ کرنے کے الزام میں سوئیٹس کے مالک عطاالرحمٰن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں شاہدم راشد، امتیاز،ثمر خان، عابد، حبیب، فیصل، جاوید، نوید، تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں رمیض، محمد عمر، شفیق، ارشاد، عالم شیر، وگیرہ نے ریڑھیاں سڑک کے درمیاں کھڑی کی ہوئی تھیں ۔پولیس نے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔پولیس تھانہ نیو ملتان نے عامر عباس، قطب پور پولیس نے محمد عظیم تھانہ مظفر آباد نے موٹرساءیکل سوار، غلام مجتبی، محمد امجد، ہاشم کو مشکوک جان کر روکا جن سے اسلحہ برآمد ہوا ، دوران تفتیش ملزمان ہاشم اور امجد سے بھی اسلحہ برآمد کیا گیا، جبکہ گل شیر سے بھی اسلحہ قبضے میں لیا گیا، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد، نے خدا بخش سے دوران تفتیش اسلحہ برآمد کیا ۔پولیس تھانہ کینٹ نے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور غلام عباس، پولیس تھانہ بی زیڈ نے انور، شفیق، ظاہر، تھانہ صدر نے رمضان، نور ، جبار، طاہر، نیاز، تھانہ گلگشت نے ریاض، ارشاد کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا ۔ پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے شادی ہال، اور پٹرول پمپ پر سکیورٹی کے ناقص انتظامات ہونے پرمالکان زاہد اور امتیازکے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔پولیس تھانہ کپ کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہباز عرف کالو کو گرفتار کرلیا۔
تازہ ترین