• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسی نوتھیہ میں عوامی مسائل کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد

پشاور (نیوز ڈیسک)یونین کونسل 31نوتھیہ میں عوامی مسائل کے حل کےلئے ڈپٹی کمشنر پشاور کے زیر اہتمام کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک واجد خان، صوبائی ترجمان پاکستان مسلم لیگ ق صفدر خان باغی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز گلشن آرا، عبدالولی، عثمان جیلانی ،ضلعی انتظامیہ اور حکومتی محکمہ جات کے افسران سمیت علاقہ مشران، عوامی سابقہ نمائندگان اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری میں عوام نے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے مسائل دہلیز پر حل کرانے اور اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ۔ عوام کی جانب سے پیش کردہ مسائل میں نالیوں اور پانی کے زنگ آلود پائپوں کی وجہ سے 85فصید آبادی ہیپاٹائٹس ، ڈائیریا، ملیریا سمیت دیگر خطرناک بیماریوں کی شکایات کی گئی ، پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے باوجود اضافی بلز ،گرلز ڈگری کالج کے قیام ،نوتھیہ ہسپتال ساٹھ بستروں کی قرار داد منظوری کی منظوری، نوتھیہ ہسپتال کی منظور شدہ بلڈنگ کو ٹاؤن ٹو انتظامیہ سے چھڑانے ،تجاوزات کیخلاف کارروائی اور کنٹونمنٹ کینٹ کے علاقہ میں قبرستانوںمیں پختہ قبروں کے مسئلے ، ہسپتال میں نوتھیہ عوام سے میڈیکل فی پرچی 200سو روپے وصول کرنے سمیت دیگر مسائل پیش کئے گئے ،چار خانہ روڈ کی مرمت اور آبادی میں بھینس کے فارموں کے خلاف کاروائی کرنے ،ٹیوب ویل کی پرانی مشینوں اور بورڈ کو تبدیل کرنے، کم وزن روٹی بیچنے والے نانبائیوں کیخلاف کارروائی ،شہید آصف خان باغی پارک کی بیوٹیفیکشن کے ساتھ بچوں کےلئے جھولے لگانے ، آصف خان باغی پارک سے ملحقہ سڑک کی اراضی کے لیے ڈی ایس ریلوے سے منظوری لینے،سول ڈسپنسری میں ٹیکنیشن کی دستیابی ،میڈیسن شارٹیج پر نوٹس لینے سمیت دیگر مسائل حل کرنے کے مطابات پیش کئے گئے ، ڈپٹی کمشنر نے عوامی مسائل کو حل کرنے اور ان کیلئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ، صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر ایڈیشنل کمشنرز متعلقہ محکمے اور پولیس انتظامیہ کا کھلی کچہری کے انعقاد اور اس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ۔
تازہ ترین