• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ مبین شاہ ہائیر سیکنڈری سکول میں تقسیم انعامات کی تقریب

پشاور (خصوصی نامہ نگار) گورنمنٹ مبین شاہ شہید ہائیر سیکنڈری سکول نمبرون پشاور صدر میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں طلباء اور والدین شریک ہوئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ادریس اعظم تھے ، پرنسپل عتیق الرحمٰن ،، پی ٹی سی چیئرمین عبدالواحد شاہ اور کنٹونمنٹ بور ڈ کے نائب صدر حاجی وارث خان آفریدی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سکول کے بچوں نے ٹیبلو پیش کیا ، بچوں کے مابین تقرری مقابلے بھی ہوئے۔بعد ازاں نمایاں کارکردگی پر طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
تازہ ترین