• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس آر اے تمام پرائیویٹ سکولز میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے اطلاق کا فوری اعلان کرے‘صائمہ عامر

پشاور (لیڈی رپورٹر) پررائیویٹ تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین کی تنظیم پیرنٹس ایسوسی ایشن کی پریس سیکرٹری صائمہ عامر ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پی ایس آر اے اگر تجاویز لینے میں واقعی سنجیدہ ہے تو یہ فیس کمیٹی کے قیام اور تمام پرائیویٹ سکولز میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے جنوری 2017 کی فیس کے اطلاق کا فوری اعلان کرے اور پرائیویٹ سکولز اونرز کی خوشنودی کیلئے جاری کردہ اپنا حالیہ نوٹیفیکیشن فوری واپس لے۔اس حوالے سے ان کا کہنا ھے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کوئی ابہام نہیں۔
تازہ ترین