• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٓاسکالر زرمینہ بلوچ کا پی ایچ ڈی مقالے کادفاع

پشاور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ پشاور کے ایریا سٹڈی سنٹر برائے وسطی ایشیاء ،روس و چین کی پی ایچ ڈی اسکالر زرمینہ بلوچ نے پاکستان کی جانب سے11 ستمبر کے واقعات کے بعد افغان پالیسی کے امکانات و چیلنجز پر اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیابی سے دفاع کر لیا ہے انہوں نے مقالے میں2014ء تک افغان پالیسی کا جائزہ لیا اور اس کا احاطہ کیا۔ ان کے مقالے کی نگرانی پروفیسر ڈاکٹر اعجاز خان نے کی جبکہ بیرونی ممتحین میں جامعہ کراچی کے پروفیسر ایمریٹس مونس احمر اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے ڈاکٹر عبدالشکور تھے۔ پروفیسر شبیر احمد خان نے اندرونی ممتحن کے فرائض انجام دیئے۔
تازہ ترین