• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی بائی پاس کو دورویہ کرنے کا عوامی مطالبہ پورا کیا جائے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آئی این پی)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی، صوبائی کنونیر مفتی شفیع الدین، ڈپٹی کنونیر حاجی عبیداللہ حقانی نے کہاہے کہ مغربی بائی پاس اور کراچی شاہراہ کوئٹہ ژوب شاہراہ کودورویہ بنایاجائے، کراچی شاہراہ کوئٹہ ژوب شاہراہ اورمغربی بائی پاس سنگل روڈہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں روزانہ کئی جانیں ضائع ہورہی ہیں، دہشت گردی سے زیادہ جانیں سڑک پر حادثات میں ضائع ہوئی ہیں اور صوبائی حکومت غفلت میں ڈوب چکی ہے، بارہاحکومت کوآگاہ کرنے کے باوجود اس عام شاہراہوں کو دو رویہ کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت مزید حادثات کی روک تھام کے لیے مغربی بائی پاس کودورویہ بنانے کے لیے فوری طورپر اقدامات کر ے اور عوام کے اس دیرینہ مطالبہ کوپوراکیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ مغربی روٹ تو بلوچستان کی قسمت میں نہیں عوام کا صرف دورویہ روٹ کامطالبہ پورا کیا جائے۔ کچلاک پشین کوئٹہ قلعہ سیف اللہ کوئٹہ چمن کوئٹہ نوشکی تفتان پنجگورخاران قلات نصیرآبادسبی تمام شاہراوں پرروزانہ ہزاروں چھوٹی بڑی گاڑیاں گزرتی ہیں روزانہ کی بنیادپرمختلف حادثات میں ہزاروں لقمہ اجل بنے ہیں کسی بھی حکومت نے بلوچستان کی شاہراہوں کودوریہ کرنے کی کوشش نہیں کی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے مغربی بائی پاس کو دورویہ نہ بنایا تو تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے احتجاج کالائحہ عمل طے کرینگے ۔
تازہ ترین