• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان پروگرام بیروزگاری و غربت کے خاتمے میں اہم ہوگا،پی ٹی آئی

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر ڈاکٹر منیر بلوچ نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں کسی بھی انقلاب ، تبدیلی اور ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہوتا ہے یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ پاکستان اسوقت دنیا کا تیسرا ملک ہے جس کی آبادی کا 70فیصدنوجوانوں پرمشتمل ہے، عمران خان نے نوجوان پروگرام متعارف کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ انکا وژن ہماری آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل ہے، نوجوان پروگرامکے تحت 5سے لیکر50لاکھ تک کے قرضے دینے سے ملک میں بے روزگاری کی شرح میں کمی ،شرح خواندگی میں اضافہ اور معیشت کی بہتری میں اہم کردارہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو اس پروگرام میں بھر پور حصہ لینا چاہئے وہ نوجوان جو ڈگریاں لیکریا اپنے ہنر رکھنے کے باوجود بے روزگاری اور مایوسی کا شکار ہوکر بے راہ روی کی جانب راغب ہورہے ہیں ان کے لئے اس پروگرام سے نئی راہیں کھلیں گی۔  
تازہ ترین