• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ذمہ داری ہے‘ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنر ل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید احمد اعوان،صدر تحصیل نا نا صاحب میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ، آصف ایڈووکیٹ، طارق بٹ ایڈووکیٹ، حیدر اچکزئی،نثار اچکزئی،شنو گل،ارباب اقبال،لیاقت راجپوت نے بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی بے روزگاری اور بے یقینی نے غریب اور سفید پوش عوام کا جینا دوبھرکر دیا وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب و سفید پوش عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرے لیکن افسوس حکمران اس میں ناکام ہوگئے۔ درایں اثناء انہوں نے کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے ڈیزل وپٹرول کے ذریعے ہزار ،پانچ سو کمانے والوں کو بے روزگار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب بیروزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی تو دوسری جانب صوبے کے عوام کو بیروزگار کرنے کی پالیسی پر حکومت گامزن ہے،انہوں نے کہا کہ صوبے میں روزگار کے مواقع ویسے ہی نہ ہونے کے برابر ہیں عوام اپنا گزربسر کرنے کے لئے ڈیزل و پٹرول کا کاروبار کرتے ہیں تاکہ ان کے گھر کا گزر بسر چلتا رہے لیکن افسوس حکومت اس طبقے کو بھی بیروزگار کرنے کی پالیسی پر گامزن ہوگئی جس کی مسلم لیگ (ن) مذمت کرتی ہے۔
تازہ ترین