• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4ہزار سے زائد فیسوں کی وصولی‘ محکمہ تعلیم راولپنڈی کا سروے شروع

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت محکمہ تعلیم راولپنڈی نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا سروے شروع کر دیا ہے جس کا مقصد 4ہزار سے زائد ماہانہ فیس وصول کرنیوالے اداروں کا ریکارڈ اکٹھا کرنا ہے۔ محکمہ تعلیم راولپنڈی نے اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز پر مشتمل 15ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ سروے کے دوران 4ہزار سے زائد ماہانہ فیس وصول کرنیوالے اداروں سے 3سال کا ریکارڈ لیا جا رہا ہے۔ فیس وائوچرز اور رسیدوں کی پڑتال کے بعد عدالت عظمیٰ کی ہدایات کی روشنی میں ماہانہ فیس کا تعین کیا جائیگا۔ سروے کے دوران تعاون نہ کرنیوالے 17اداروں کو ذاتی شنوائی کے نوٹس جاری کر کے کل سی ای او ایجوکیشن محمد کاشف اعظم نے دفتر طلب کر لیا ہے۔ سروے آج بھی جاری رہے گا۔ سی ای او محمد اعظم کاشف نے عوام کی سہولت کیلئے تمام تحصیلوں میں بھی ڈیسک قائم کر دیئے ہیں۔
تازہ ترین