• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی گورنمنٹ ہائوسنگ سکیم میں اکاموڈیٹ کیا جائے‘ ریلوے ملازمین

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ماضی میں نظرانداز کئے جانے والے ریلوے ملاز مین نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے سی ای او وسیم حیات باجوہ سے اپیل کی ہے کہ انہیں بھی نئی اسکیموں میں اکاموڈیٹ کیا جائے۔ ریلوے ملازمین کا موقف ہے کہ فیز تھری جی چودہ میں درخواستیں جمع کرائی تھیں‘ اس وقت انہیں نظرانداز کر دیا گیا تھا اور اسکے بعد ملازمین نے اعلیٰ عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے انکے حق میں فیصلہ دیدیا لیکن گزشتہ کئی سال سے لوگ پلاٹ ملنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ان کو بھارہ کہو فیز ٹو میں کنسلٹ لیٹر دیئے گئے تھے لیکن ابھی تک وہاں بھی کوئی کام نہیں ہوا۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ترجیحی بنیادوں پر الاٹمنٹ کی جائے۔
تازہ ترین