• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چہلم امام حسینؓ،جلوسوں کی گزرگاہوں و امام بارگاہوں کے ارد گرد صفائی

راولپنڈی( اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے چہلم شہادت امام حسین کیلئے شہر بھر کی گلیوں ،راستوں، ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں اور امام بارگاہوں کے ارد گردخصوصی صفائی کرائی، ورکرزکی اضافی نفری تعینات کر کے جلوس کے روٹ پر مکینیکل سوئیپنگ اور واشنگ کی گئی اور چونے کا بھاری مقدار میں استعمال کیا گیا،نالیوں،نالوں اور کوڑا کرکٹ ڈالنے والے کنٹینروں کی صفائی دھلائی کی گئی، جلوسوں کے راستوں اور امام بارگاہوں کے ارد گرد صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ چہلم پر شہر میں صفائی کیلئے اضافی عملہ بھی تعینات تھا۔ ،ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر چونا پھینکنے کے ساتھ ساتھ سپرے بھی کیا گیا اور جلوسوں کے گزرنے کے بعد بھی خصوصی طور پر صفائی کی گئی ۔
تازہ ترین