• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ڈھوک منگٹال میں ڈینگی آگاہی واک

راولپنڈی ( آن لائن ) حکومت پنجاب کی ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ڈھوک منگٹال میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔واک میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ڈھوک منگٹال کی پرنسپل مسز یاسمین قنبر، ہیڈ ہیومن ریسورس ریلوے ہسپتال مسعود احمد ،ریٹائرڈ بریگیڈیئر رقیہ طارق مینجر نرسنگ سروسز ریلوے ہسپتال کے معزز مہمانان گرامی نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے نہ صرف واک کی قیادت کی بلکہ طالبات کو ڈینگی کے پھیلائو اس سے بچائو احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا ۔ مسعود احمدنے کہا کہ ڈ ینگی جیسے مہلک مرض سے بچا ئو احتیا طی تدا بیر اور صحت مند ماحول کے ذ ر یعے ممکن ہے۔چو نکہ یہ ایک اجتما عی مسئلہ ہے جس کے لئے ہر فرد کو اپنا کر دارادا کر نے کی ضرورت ہے انتظامیہ اس ضمن میں ڈینگی کے سدباب کے لئے بھر پور اقدامات اٹھار ہی ہے تا ہم اس مہم کی کا میا بی کے لئے طلباء و طالبات سمیت شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے حکومت ڈینگی پر قابو پانے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ اپنے خطاب میں پرنسپل مسز یاسمین قنبرنے کہا کہ ڈینگی ایک خطرناک مرض ہے لیکن احتیاط کے ذریعے اس سے بچا جاسکتا ہے حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ عوام کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ تمام تر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے ڈینگی کو شکست دیں۔اپنے شہر ،محلہ ،گھر اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں اور گھروں میں سپرے و چیکنگ کے لئے آنے والی محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ڈینگی پر قابو پایا جا سکے۔ ڈینگی فوکل پرسن میڈم شاذیہ ذولفقار نے ڈینگی بخار کی علامات اور اس کے تدراک کے طریقوں پر روشنی ڈالی واک میں کالج کی تمام طالبات اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر طالبات کو کالج کی صفائی ستھرائی کیلئے معلومات فراہم کی گئیں۔
تازہ ترین