• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امام حسینؓ نے عظیم قربانی دیکر انسانیت کو بچایا‘ عارف واحدی

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے اپنی عظیم قربانی دیکر انسانیت کو بچایا۔ عوام کے جان و مال و عبادات کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ شہری آزادی پر پابندی کے مخالف ہیں۔ وہ گزشتہ روز راولپنڈی میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ چہلم سید الشہداء کے مرکزی جلوس میں شرکت اور خطاب کر رہے تھے۔ وفد میں علامہ محمد رضا خان‘ علامہ کوثر عباس قمی‘ علامہ سید وزیر حسین کاظمی‘ سید جاوید علی نقوی‘ سید محمود علی نقوی‘ سید اسد رضا نقوی‘ سید فریدحسین شاہ‘ سید منیب حسین شاہ سمیت دیگر علمائے کرام و کارکنان موجود تھے۔

تازہ ترین