• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدا کربلا کی قربانیوں سے سبق سیکھنا ہو گا، اعتبار بخاری

راولپنڈی ( جنگ نیوز)شہدا کربلا کے چہلم جلوس کے اختتام پر سجادہ نشین دربار شاہ چن چراغ سید اعتبار حسین بخاری نے دعا کرائی، جس میں ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ کشمیر ، فلسطین سمیت دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کے لیے دعا کی گئی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ شہدا کربلا کی قربانیوں سے سبق سیکھنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ معاشرے میں پیدا تمام مسائل کے حل کے لیے اللہ اور اس کے رسول کے بتائے راستے کو اپنانا ہو گا۔
تازہ ترین