راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی اور چکلالہ کینٹ ایریاز کی رہائشی آبادیوں اور بازاروں میں آوارہ کتوں کی بہتات شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی ، مگر دونوں کینٹ بورڈ زکے متعلقہ عملہ کی طرف سے ان آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جا رہا ہے جس سے شہریوں خصوصاً خواتین اور بچوں میں خوف و ہراس پھیلا رہتا ہے ، لالکڑتی بازار ، ٹاہلی موہری ، ٹنچ بھاٹہ کے بازاروں ، مریڑ حسن ، مورگاہ موڑ ، پیپلز کالونی ، گلستان کالونی ،پیرودھائی، کوٹھہ کلاں ، نیومورگاہ روڈ ، مورگاہ ، شادمان کالونی ، سرسید چوک، ڈھوک چوہدریاں سمیت کینٹ کی دیگر آبادیوں میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، رحیم آباد ، ڈھوک پیراں فقیراں اور ٹیپو روڈ پر بھی جگہ جگہ آوارہ کتے بیٹھے نظر آتے ہیں۔