• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باٹاپور،نشترکالونی اورستوکتلتہ میں ڈاکے،6موٹرسائیکل چوری

لاہور(کرائم رپورٹر سے) ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ با ٹا پو ر میں اسد سے2لاکھ 99ہزار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے،دیگر وارداتوں میں نشتر کا لو نی کے علا قہ میں 2ڈاکو ئو ں نے امانت کے گھر سے2لاکھ90ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان لوٹ لیا اور ستوکتلہ میں طا ہر قر یشی سے2لاکھ50ہزار روپے اوربا دامی با غ کے علا قہ کھو کھر روڈ پر مقیم کے گھر سے تین ڈاکوئوں 2لا کھ25ہزار روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات اور نقد ی لیکر فر ار ہو گئے۔دیگر وارداتوں میں کو ٹ لکھپت کے علا قہ میں منور کے گھر سےڈاکوئوں نے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ90ہزار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے،نو اب ٹا ئو ن کے علا قہ میں طارق سے99ہزار روپے، کاہنہ میںشہبا ز سے60ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ ریس کورس میں عرفان،اقبال ٹائون میں عمران،گلشن اقبال میں طارق ،نواب ٹائون میں شاہد، کاہنہ میں اعظم اور کوٹ لکھپت میں مشتاق کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔
تازہ ترین