• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجددالف ثانی ؒ کاکردار علماء اورصوفیاء کے لیے قابلِ تقلید ہے،مقررین

لاہور(سپیشل رپورٹر) مجددالف ثانی وشیرِربانی اسلامک سوسائٹی کے زیرِاہتمام امامِ ربانی مجددالف ثانی قومی کانفرنس ابوالسرورمحمدمسرور احمد کی زیرِسرپرستی ہوئی ۔جس میں پیرنثاراحمدجان سرہندی، ڈائریکٹرجنرل محکمہ اوقاف پنجاب ڈاکٹر سیدطاہررضا بخاری،جسٹس (ر) نذیر احمد غازی ،مفتی محمدصدیق ہزاروی، علامہ محمدرفیق مجددی ،علامہ مفتی محمدظہوراحمدجلالی،علامہ عرفان اللہ اشرفی، علامہ دل محمدچشتی، مولانامحمدرفیق احمدمسعودی،علامہ بشارت صدیق ہزاروی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ ڈاکٹرسیدطاہررضابخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت مجددالف ثانی کی علمی اورروحانی شخصیت کو پاک وہند کے اکثرعلماء اورصوفیاء نے نہ صرف سراہا ہے بلکہ اسے قابل تقلیدقراردیاہے، مجددکاخطاب تاریخی شخصیت ملاں عبدالحکیم سیالکوٹی نے دیا، عوام وخواص شریعت سے بیگانہ ہوتے جارہے تھے اورگمراہی کے بادل منڈلارہے تھے ۔ حضرت مجددالف ثانی نے اپنے علمی مکالمات اور مکتوبات کے ذریعے عوام کو آشنائے شریعت کیا۔ڈاکٹرسلطان شاہ نے کہاکہ حضرت مجددالف ثانی نے مشکل اورنازک حالا ت میں دینی اقدارکاتحفظ کیا۔ پروفیسرمحمدنعیم انور نے کہاکہ حضرت مجددالف ثانی کی اصلاحی اورتجدیدی تحریک نے دینِ اسلام کے فروغ میں ناقابل فراموش کرداراداکیا۔ پروفیسر محمداقبال مجددی نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عظیم روحانی پیشوا کی دینی اورملی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ حضرت مجددالف ثانی کاکردار آج کے علماء اورصوفیاء کے لیے یکساں طورپرقابلِ تقلید ہے۔
تازہ ترین