• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرسنگ میں ذیابیطس کا مضمون شامل کیا جانا چاہیے،طبی ماہرین

لاہور(جنرل رپورٹر )پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد سردار الفرید ظفر نے کہا کہ ہر چوتھا شخص ذیابیطس کی بیماری میں مبتلا ہے ایسے مریضوں کی بہتر نگہداشت ذیا بیطس سپیشلسٹ نرس کے بغیر ممکن نہیں مریض علاج کے ساتھ ساتھ احتیاط پر توجہ دیں اور پاکستان نرسنگ کونسل طب کے دیگر شعبوں کی طرح ذیابیطس کے ڈپلومے کا بلا تاخیر اجراء کرے نیز نرسنگ کے نصاب میں ذیابیطس کا مضمون شامل کیا جانا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور جنرل ہسپتال میں ہینڈز ان ذیا بیطس نرس ایجوکیشن ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر طاہر صدیق، ڈاکٹر عمران حسن خان،ڈاکٹر ملیحہ حمید،ڈاکٹر کاشف عزیز، ڈاکٹر سلمان شکیل اور ڈاکٹر رانا آصف صغیر نے شرکاء کو شوگر کی علامات، پیچیدگیوں احتیاطی تدابیر اور انسولین کی اہمیت و لگانے کے طریقہ کار سے تفصیلاً آگاہ کیا۔پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا پاکستان نرسنگ کونسل کو زیادہ سے زیادہ سپیشلائزیشن پر توجہ دینا چاہیے۔ کیونکہ شوگر بہت تیزی سے پھیلنے والی بیماری بن چکی ہے ۔پرنسپل ایل جی ایچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق دنیا میں 42 کروڑ سے زائد افرادشوگر کے مرض میں مبتلا ہیں اور ہر سال ذیا بیطس کے مرض کے باعث تقریباً ڈیڑھ سے دو لاکھ افراد معذور ہو جاتے ہیں، پروفیسرالفرید ظفر نے تربیت حاصل کرنے والی نرسوں کو تلقین کی کہ وہ اپنے اپنے ہسپتالوں میں جا کر اپنی ساتھیوں کو ذیابیطس کے علاج اور بچاؤ کے جدید طریقوں سے روشناس کرائیں۔
تازہ ترین