• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار چیمہ کی کتاب سول سرونٹس کیلئے ریفرنس بک کی حیثیت رکھتی ہے،مقررین

لاہور(خبر نگار) سابق آئی جی وٹروے ذوالفقار چیمہ کی کتا ب Straight Talk' ’’سٹریٹ ٹاک ‘‘ کی تقریب رونمائی ہوئی ۔ تقریب کی صدارت سُپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج اور لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اعجاز احمد چوہدری نے کی اور میزبانی شیریں اسد نے کی،مقررین نے کہا ہے کہ ذوالفقار چیمہ کی کتاب ' ہر شعبہ زندگی کے ا فراد کیلئے رہنمائی فراہم کرتی ہے ا سکے مضامین نصاب میں شامل ہونے چا ہیں ۔ ذوالفقار چیمہ جیسے اعلیٰ کردار کے حامل شخص کو احتسابی نظام کا سربراہ بنایا جانا چاہیے ۔ ’ سڑیٹ ٹاک‘ سول سرونٹس کیلئے ایک’’ ریفرنس بک‘‘ کی حیثیّت رکھتی ہے ۔جسٹس اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ مُصنّف ایک با کردار انسان ہیں ۔ انہوں نے بڑے دو ٹوک انداز میں ملکی مسائل کا تجزیہ کیا ہے ۔جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال نے کہا کہ ان کا کا اپنی والدہ کی وفات پر لکھا گیا مضمون دل کو چھوتا ہے۔ اسکے علاوہ انہوں نے ہر اِیشو کو چھیڑا ہے اور اُسکا قابلِ عمل حل دیا ہے ۔سابق آئی جی سینیٹر رانا مقبول احمد نے کہا کہ ذوالفقار چیمہ کی ذات قومی سرمائے کی حیثیت رکھتی ہے کتاب نے ملک کے استحکام کے لئے ایک روڈ میپ دیا ہے ۔سابق وفاقی سیکرٹری خواجہ شمائل احمد نے کہا کہ ذوالفقار چیمہ نے نا مساعد حالات کے باوجود ہر جگہ قانون کی حکمرانی قائم کر کے دکھائی ۔ یہ کتاب اس شخص کی ہے جس نے جو کہا اس پر عمل بھی کیا ۔ سابق آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر نے کہا کہ مصنف نے پولیس افسر کی حیثیت سے ہر جگہ قانون کی حکمرانی قائم کی اور امن بحال کیا اور مکمل پیشہ وارانہ زندگی میں اعلیٰ کردار کا مظاہرہ کیا ۔پی سی بی کے سابق چیئر مین اور سول سروسز اکیڈیمی کے سابق ڈائریکٹر جنرل خالد محمود نے کہاکہ ماں کے بارے میں دُنیا بھر کا لٹریچر ا کٹھا کیا جائے تو بھی ذوالفقار چیمہ کا والدہ کے بارے میں لکھا گیا مضمون اعلیٰ مُقام حاصل کرے گا۔ ۔ سابق سفیر قاضی رضوان الحق نے کہا کہ وہ ملک سے محبت کرنے والا ایک باکردار سول سرونٹ ہے
تازہ ترین