• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھابھڑہ گلبرگ میں بچی سے زیادتی کرنیوالے ملزم گرفتار نہ ہوئے توعوامی مارچ کرینگے،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصو صی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں معصوم بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں زور بروز اضافہ باعث تشویش ہے۔ ہم انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ بھابھڑہ ناگرہ گلبرگ میں 7سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو کو تین روز میں گرفتار نہ کیا گیا تو ہم عوامی مارچ کرتے ہوئے گورنر ہاوس اور وزیراعلیٰ ہا ئوس کی طرف مارچ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھابھڑہ گلبرگ میں بچی کے والد اور اہل علاقہ کے معزیزین کے جرگے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پر حلقہ پی پی 160کے امیر احمد سلمان بلوچ ، قدیرشکیل ،راناناظم،سعید ناگرہ،قار ی ساجد،محمد ایوب،چوہدری ،نصیر چوہدری اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ والدین بھی اپنے بچوں کی نگہبانی کریں اور آس پاس کے ماحول اور مشکوک افراد پر نظر رکھیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلامی ملک ہے ۔
تازہ ترین