• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشف المحجوب کوتصوف کا دستورالعمل کہاجاسکتاہے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور(وقائع نگار خصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے رہنمائوں مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالنعیم نے حضرت سید علی ہجویریؒ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں عقائد اسلام کی شجر کاری اور گلشن اسلام کی آبیاری میں حضرت علی ہجویریؒ کا کلیدی اور نمایاں کردار ہے۔ اولیائے پاک و ہند میں آپ کا شمار رئیس الاولیاء و الصّوفیاء میں ہوتا ہے آپ اسلام کے عظیم مبلغ مشہورصوفی بزرگ ہیں ۔ آپ کااسمِ گرامی علی، ابوالحسن کنیت اور’’گنج بخش‘‘ لقب ہے۔ حسنی سیّد ہیں۔ ۔آپ کا خاندان علم و تقویٰ سے متّصف تھا۔ آپ نے اپنی پوری زندگی میں علوم و معارف اور حکمت و دانائی کے خزینے خلقِ خدا میں تقسیم فرمائے۔’’کشف المحجوب‘‘ جیسا بے مثل خزینہ جسے بجا طور پر تصوف کا دستور العمل کہا جاسکتا ہے۔ ۔آپ نے اپنی تعلیمات اور علمی فیضان سے اُس دَور میں فکری،اصلاحی اور اَخلاقی انقلاب برپا کیا، جب تصوّف میں بعض نئی غیر اسلامی بدعات جڑ پکڑ رہی تھیں ۔
تازہ ترین