• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہا پسندی ،د ہشت گردی ،فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے،مولانا عاصم مخدوم

لاہور(وقائع نگار خصوصی )کل مسالک علماء بورڈ کا اجلاس جامع مسجد کبری نیوسمن آبادلاہورمیں ہوا،اجلاس میں محرم الحرم سے لیکر چہلم امام حسین تک امن و اتحاد کی فضا کو قائم رکھنے والے علماء و مشائخ وسفیران امن کو خراج تحسین پیش کیا گیا،کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانامحمدعاصم مخدوم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انتہا پسندی ،د ہشت گردی ،فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے، کل مسالک علماء بورڈ پاکستان کا واحد کل مسالک پلیٹ فارم ہے جو بلارنگ و نسل و مکتبہ فکر انتہاپسندی کے خلاف سرگرم عمل ہے ،مذہب یا مسلک کے نام پر فرقہ واریت اور دہشت گردی خلاف اسلام اور خلاف قانون ہے ۔ ،اجلاس میں کل مسالک علماء بورڈ کے اراکین علامہ مفتی سیدعاشق حسین شاہ،مولاناایوب خان ثاقب ،علامہ حافظ کاظم رضاء نقوی ودیگر کی گرانقدر خدمات پر انہیں ایمبیسڈر آف پیس کا ایواڈ دینے کا اعلان کیا گیا ۔
تازہ ترین