• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ مسلم ممالک کو اقتصادی دلدل میں ڈبونا چاہتاہے‘ جمعیت ن

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہاہےکہ معاشی ‘سفارتی اوراسٹریٹجک اہداف حاصل کرنے کیلئے امریکا اوراسرائیل مسلم ممالک کے اندر خانہ جنگی جیسے حالات پیدا کررہے ہیں اختلافات کی پشت پر امریکہ‘ برطانیہ اور اسرائیلی ایجنٹ ہیں جو ہمیں مسلک‘ فرقے‘ نسل اور زبان کی بنیاد پر تقسیم کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ مسلم ممالک کو باہمی تنازعات ختم کرناہونگے اس وقت امریکہ کی انتہاپسندی ہماری سب سے بڑی دشمن ہے ٹرمپ انتظامیہ تنازعات کو مزید ہوا دینے کی کوشش کررہی ہے اوران کامقصد مسلم ممالک کو اقتصادی دلدل میں ڈبونا ہے انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو ختم کرنے کیلئے طاغوتی قوتیں دن رات سرگرم ہیں اورامریکہ نے اسلام دشمنی میں کبھی ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا ان حالات میں اوآئی سی کوایک مضبوط اسلامی بلاک تشکیل دینا چاہیے جو ان سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرے۔ 
تازہ ترین