• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے بھر کی زکوٰۃ کمیٹیوں کو فوری فعال کیا جائے‘ن لیگ

کوئٹہ (پ ر) مسلم لیگ (ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان ‘ آغا عمر شاہ ‘ جنرل سیکرٹری جاوید اقبال ‘ صدر تحصیل نانا صاحب میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ ‘ آصف ایڈووکیٹ ‘ عمر فاروق ایڈووکیٹ ‘ ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ ‘ سعداللہ ترین ‘ ضلعی صدر قلعہ عبداللہ وارث خان ‘ نثار اچکزئی ‘ لیاقت راجپوت اور ذاکر بنگلزئی نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے صوبے کی ضلعی تحصیل اور مقامی زکوٰۃ کمیٹیاں ختم ہیں اور نئی کمیٹیاں بنانے میں لیت و لعل سے کام لیا جارہا ہے جو صوبے کے لاکھوں غریب یتیم بیوہ اور سفید پوش افرادکیساتھ ظلم ہے جو موجودہ مہنگائی وبے روزگاری کے عالم میں مشکلات کا شکار ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ فوری طور پر صوبے بھر میں زکوٰۃ کمیٹیوں کو فعال کیا جائے تاکہ غریب عوام کی مشکلات میں کمی آسکے اور وہ اپنا گزارہ کرسکیں۔
تازہ ترین