• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی این پی عوامی کے زیراہتمام یکم نومبر کو کوئٹہ میں جلسہ عام ہوگا

کوئٹہ(آن لائن)بی این پی عوامی کوئٹہ زون کی جنرل باڈی کا اجلاس ہواجس سے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر ناشناس لہڑی،سی سی ارکان ڈاکٹر یاسر شاہوانی،الٰہی بخش بلوچ، سینئر رہنما حاجی علی نواز لہڑی،میر عبدالستار شاہوانی،بلوچ خان لہڑی، لالا حسن بلوچ،ظاہر لہڑی،محمد حنیف محمد حسنی، عید محمد بلوچ،افتخار بنگلزئی،بہادر ناشناس لہڑی، ابراہیم یوسف زئی،راج کمار،مرزا کامران علی،خلیل مینگل،حافظ وحید شاہوانی،سنگت نواز بلوچ،عامر لہڑی،امجد محمد شہی،عطااللہ لہڑی، جہانزیب بلوچ،ڈاکٹر ظہیر،ناصر محمد شہی نے خطاب کیا اجلاس میں یکم نومبر کو ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام جلسہ عام کااعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو بھرپور تیاری کی ہدایت کی گئی اجلاس میں جامعہ بلوچستان اسکینڈل کی مذمت کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو دورویہ کرنے کامطالبہ بھی کیاگیا۔
تازہ ترین