• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام دوست حکومتی پالیسیوں سے لوگ مطمئن ہیں‘ اشتیاق ارمڑ

پشاور (نیو ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات‘ جنگلی حیات اور مواصلات اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ عوام دوست حکومتی پالیسیوں سے لوگ مطمئن ہیں‘ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اصلاحات‘ اقدامات اور کارکردگی عوام کے سامنے کھلی کتاب ہے اور پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جسے عوام کی تکالیف اور محرومیوں کا احساس ہے جبکہ ماضی کے حکمرانوں نے عوامی خدمات کی انجام دہی کی بجائے اداروں میں کرپشن کو فروغ دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی اس ملک کو حقیقی کامیابی سے ہمکنار کر رہی ہے‘ عوام دوست حکومتی پالیسیوں سے لوگ مطمئن ہیں جبکہ عوام اور خواص دیگر سیاسی جماعت سے مایوس ہو چکے تھے اس بناء پر عوام نے انہیں مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایجنڈے کے مطابق موجودہ حکومت نے موثر قانون سازی اور عوام پالیسی کے ذریعے ایسا نظام وضع کیا ہے جس سے عوام کی مسائل میں روز بروز کمی آرہی ہے۔
تازہ ترین