• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

زندگی ٹرسٹ کی طالبات برطانوی شاہی جوڑے سے ملیں

کراچی (جنگ نیوز) زندگی ٹرسٹ کے گود لیے اسکول ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ گرلز اسکول کی پانچ طالبات نے لاہور میں برطانوی شاہی جوڑے سے ملاقات کی۔پی سی بی کرکٹ اکیڈمی کےمیں آٹھویں جماعت کے طالبہ زینب ارشد کو تین دیگر بچوں کے ساتھ شاہی جوڑے سے گفتگو کرنے کا موقع دیا گیا۔

شاہی جوڑے نے قومی کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ کھیلی


انہوں نے بتایا کہ کس طرح خود کو کم گو اور دوست بنانے میں ہچکچانے والی لڑکی سےپراعتماد شخصیت میں تبدیل کیا ہے، زینب نے کہا کہ اسکول میں شطرنج کی کلاسوں نے انہیں دوسروں کو اہمیت دینا سکھایا۔ طالبات نے شہزاوہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی، چیف ایگزیکٹو وسیم خان، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی، خاتون کرکٹر ثنا میر،عروج ممتاز،فاسٹ بولر حسن علی،شاہین شاہ آفریدی و دیگر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین