• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یونان کے شہر کریٹ میں دوسرے سوکا ورلڈ کپ کے سنسنی خیز فائنل میں روس نے پولینڈ کو2-3سے شکست دےدی۔ شاہزیب ٹرنک والاو دیگرلیثررلیگز آفیشلز نے تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی۔ رمضانوف نے 12ویں اور13ویں منٹ میں یکے بعد دیگرے 2گول بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔پولش ٹیم نے 23ویں اور29ویں منٹ میں 2گول اتارے لیکن برتری ختم کرنے میں ناکام رہے۔ میزبان یونان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تازہ ترین