• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آسٹریلیا کو چیلنج کرنا ہے، بہترین کھلاڑی ہونے چاہئیں، چیف سلیکٹر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک ہمارے پاس کمبی نیشن بنانے کا وقت ہے، آسٹریلیا کے خلاف ہم نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی ہے اور ٹیم میں ایسے سرپرائز پیکج رکھنے کی کوشش کی ہے جس کے ذریعے آسٹریلیا کو چیلنج کیا جاسکے۔

مصباح الحق کی  پریس کانفرنس


پیر کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کرکٹ کھیلنی ہے تو ہمارے کھلاڑی بہترین ہونے چاہئیں، ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ تجربہ کار کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ نوجوان پر یقین ہے اور نوجوانوں کو موقع دیں گے۔ امام الحق کی ٹی ٹوئنٹی میں شمولیت کی وجہ ان کی ڈومیسٹک پرفارمنس ہے، ساتھ فخر زمان کو رکھا ہے اور اس کی جوڑی بابر کے ساتھ رکھی ہے، عثمان قادر کو شاداب خان کے بیک اپ کے طور پر لائے ہیں آسٹریلیا میں ان کا تجربہ بھی سلیکشن کی وجہ ہے۔

تازہ ترین