• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی کرکٹرز کی ہڑتال، دورہ بھارت خطرے میں پڑگیا

ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلہ یشی کرکٹرز کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کے بعد ٹیم کا دورہ بھارت خطرے میں پڑ گیا۔ ٹائیگرز کو 3 نومبر سے شروع ہونے والے دورے میں تین ٹی 20 انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں۔ پلیئرز نے11 مطالبات کی منظوری تک کرکٹ سرگرمیاں بند کردی ہیں۔ شکیب الحسن اور تمیم اقبال نے پیر کو دیگر سینئرز کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں مطالبات پیش کیے جن میں معاوضوں میں اضافہ اور ملکی سطح پر مختلف لیگز میں پریکٹس کی سہولتوں میں بہتری نمایاں ہیں۔ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق مطالبات کو جلد ازجلد اسے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ تاہم یہ بغاوت جیسی صورتحال نہیں ہے۔

تازہ ترین