• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکنڈ الیون ٹی20: سدرن پنجاب نے سندھ کو ہرادیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکنڈ الیون نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سدرن پنجاب نے سندھ کو5 رنز سے شکست دے دی ۔ فاتح ٹیم نے 9 وکٹ پر 150 رنز بنائے۔محمد عمر اور شاہ نواز نے 3،3 وکٹ لیے ۔ مقبول احمد نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہوم سائیڈ 9 وکٹ پر 145 رنز ہی بناسکی۔ اوپنر جاہد علی 40 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ عطاء اللہ نے 25 رنز کے عوض 4 اورمحمد علی خان نے 3شکار کیے۔
تازہ ترین