• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت، دکاندار اور دو سپلائرز گرفتار، تحقیقات کادائرہ وسیع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ فوڈ اتھارٹی نے شہر میں پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت کی اطلاع پر پولیس کیساتھ ملکرمختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دکاندار سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق ڈیفنس خیابان سحر میں پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت کی شکایت سامنے آنے پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے پولیس کے ہمراہ ایک دکان پر کارروائی کی جہاں اصلی انڈوں سے مشابہت رکھنے والے پلاسٹک کے انڈے ملنے پر تحویل میں لینے کے بعد جنرل اسٹور کے مالک کو گرفتار کرکے دکان سیل کردی گئی،دکان کی شکایت ایک فیملی نے کی تھی،ایس پی انویسٹی گیشن سوہائے عزیز کا کہنا ہے کہ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے، اس سلسلے میں دکاندار اور 2 سپلائرز کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں ایک کو فارم ہاؤس سے گرفتار کیا گیا،ملزمان سے انڈوں سے لدا ٹرک بھی برآمد کیا گیا ہے،ملزمان کا کہنا ہے کہ وہ انڈے گھارو سے سپلائی کرتے تھے تاہم پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تازہ ترین