• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز اور پولیس کارروائیاں، 38 ملزمان گرفتار، اسلحہ، گاڑیاں، منشیات،مسروقہ سامان برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان رینجرز(سندھ) اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے38ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ،گاڑیاں،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا،تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی، کورنگی،درخشاں، گلستانِ جوہر،شریف آباداور سعید آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے15ملزمان احمد علی عرف آنڈو،منصب علی، شاہد علی چانڈیو،محمد عامر عرف لاہوتی،محمد جنید،نعمان زیدی عرف پٹھان، اویس علی عرف مظہر،اُویس علی،اُویس،ارباز،ماکو، محمد عدنان،زریاب عمر عر ف مونی،ساجد اور شہزادکو گرفتارکیا ،بلوچ کالونی سے2منشیات فروش محمد عقیل اور محمد آفتاب کو گرفتار کیا ، ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا،دریں اثنااینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے عملے نے موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے چار کارندوں محمد سہیل، عبدالقادر، سکندر اور شاہ زیب کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکلیں، موٹر سائیکلوں کے پارٹس، برآمد کرلیے ، شاہراہ نورجہاں پولیس نے ملزمان داؤد، دلاور، صور شاہ اور ذوالفقار کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو پستول برآمد کرلیے ، گڈاپ سٹی پولیس نے منشیات فروش ذاکر حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہیروئن برآمد کرلی، اقبال مارکیٹ پولیس نے ملزم محمد ارشد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پستول برآمد کرلی، ایئر پورٹ پولیس نے دو ملزمان محسن اور پرویز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 70ہزار روپے نقد برآمد کرلیے، ساحل پولیس نے ملزم زاہد اکبر اور وقاص کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے شیشہ حقہ اور بڑی تعداد میں شیشہ کے فلیور برآمد کرلیے، موچکو پولیس نے ملزم سلطان اور شہزاد شاہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 13سو لیٹر ایرانی ڈیزل اور جیپ برآمد کرلی،جبکہ ملزم محمد فیاض کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسمگل شدہ پلاسٹک کے موتیوں کی 49بوریاں اور کار ، ملزم غفار کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں گٹکا ، ملزم ہدایت اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل اور آئل ٹینکر برآمدکرلیا، چاکیواڑہ پولیس نے ملزم جہانزیب کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چوری شدہ بیٹری، ٹائر برآمد کرلیے، فریئر پولیس نے شراب فروخت کرنے والے ملزم عامر اور اجشے کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سےتین بوتل شراب برآمد کرلی۔

تازہ ترین